Man in Indonasia lays eggs

شاید آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو لیکن انڈونیشیا میں بچے بچے کو معلوم ہے کہ ان کے ہم وطن نائم کونگ نے چار انڈے دئیے ہیں جو بالکل مرغی کے انڈوں سے ملتے جلتے ہیں اور اب یہ خبر ساری دنیا میں حیرت پھیلا رہی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 62 سالہ نائم ایک پرنٹنگ پریس میں کام کرتے ہیں اور 3 نومبر کو جب انہیں پیٹ میں درد محسوس ہوا تو ایک دوست نے ان کے پیٹ کی مالش شروع کردی۔ کچھ ہی دیر میں یہ حیرت انگیز واقعہ رونما ہوگیا کہ نائم نے سفید رنگ کا ایک انڈا دے دیا۔ میڈیا کی تحقیقات سے اب اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ 1998ءمیں یہ شخص اس سے پہلے بھی تین انڈے دے چکا ہے لیکن اس نے یہ بات خفیہ رکھی ہوئی تھی۔تاہم اس دفعہ یہ واقعہ اس کے دفتر میں اور ایک دوست کے سامنے پیش آنے کی وجہ سے منظر عام پر آگیا۔ ٍانڈونیشیا کے متعدد ڈاکٹر اس عجیب و غریب صورتحال پر غوروفکر کرچکے ہیں لیکن تاحال کسی کو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ شخص انڈے کیوں اور کیسے دے رہا ہے۔کچھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ واقعہ خود لذتی کا شاخسانہ ہے

naim anday wala
naim anday wala
(Visited 204 time, 1 visit today)

About admin

Check Also

Junaid Jamshed Chitral

Junaid Jamshed Was On Board PIA Fligh PK-661 Which Is Missing On Chitral Islamabad Route

According to PIA sources it’s flight PK-661 is missing on Chitral Islamabad route. Sources confirmed …